Live Updates

پاکستان کوکرپشن سے پاک کرنے کیلئے نااہلی بھی چھوٹی قیمت ہے ،عمران خان

ملک کوکرپشن کے گاڈفادرزسے نجات دلانامیری اولین ترجیح ہے ،گزشتہ حکومتوں نے مجھے ٹیکس چوری کانوٹس نہیں بھیجوایا،چیئرمین تحریک انصاف

پیر 29 مئی 2017 21:08

پاکستان کوکرپشن سے پاک کرنے کیلئے نااہلی بھی چھوٹی قیمت ہے ،عمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہے کہ پاکستان کوکرپٹ مافیاکے گاڈفادرزسے نجات دلانے کیلئے اپنی نااہلی کی قربانی دینے کوتیارہوں ،پاکستان کوکرپشن اورکرپٹ نظام سے نجات دلانامیری اولین ترجیح ہے ،جولوگ کہہ رہے ہیں کہ میں آگ سے کھیل رہاہوں اوراس کھیل میں وہ خودبھی نااہل ہوں گے ،ان کومیراجواب ہے کہ ملک کوکرپٹ مافیا،کرپشن ،گاڈفادرزاورکرپشن سے نجات دلانے کیلئے یہ قربانی بھی دینے کیلئے تیارہوں ،اپنی ایک ٹوئیٹ میں عمران خان نے کہاکہ پاکستان کوکرپشن سے نجات دلانے کیلئے 25سال پرانی جدوجہد شروع کی تھی اوراگرکوئی مجھے نااہل قراردیکرملک کوکرپشن سے پاک کردے تومجھے کوئی رنج نہیں ہوگا،ناہالی توایک چھوٹی سی قیمت ہے ،کرپشن کے خاتمے کیلئے اس سے بڑی قیمت بھی اداکرنے کوتیارہوں ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہاکہ 30سال قبل میں برطانیہ میں کرکٹ کھیل کرپیسہ کمایاجس سے لندن کافلیٹ خریداتھا،جبکہ پاکستان میں 1981ء سے ٹیکس اداکرنے والوں میں شامل ہوں ،میں نے کوئی نہ توکوئی غیرقانونی کام کیا،اورنہ آج تک کی حکومت نے مجھے ٹیکس چوری کرنے بارے کوئی نوٹسزارسال کیاہے میں باقاعدگی سے اپناٹیکس ریٹرن ہوتارہااورمیرے مقابلے میں وزیراعظم نوازشریف منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں اورقوم سے جھوٹ بولااوراپنے اثاثوں بارے جھوٹ بولتے رہے ہیں ،اس لے میرانوازشریف سے تقابل کرنامناسب نہیں ،نوازشریف کی کرپشن کی تحقیقات جے آئی ٹی کررہی ہے اورامیدہے کہ وہ نوازشریف کی کرپشن بارے کھوج لگادیگی اورٹیکس چوری کاپوراریکارڈپکڑے گی۔(یاسرعباسی،رانامشتاق)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات