Live Updates

عمران خان نے حنیف عباسی کی جانب سے دائر نا اہلی کیس میں تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا

دستاویزات سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ رقم جمائمہ خان نے لندن سے بھیجی لیکن حقیقت یہی ہے، عمران خان

پیر 29 مئی 2017 21:07

عمران خان نے حنیف عباسی کی جانب سے دائر نا اہلی کیس میں تحریری جواب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حنیف عباسی کی جانب سے دائر نا اہلی کیس میں تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ، ان کا کہنا تھا کہ دستاویزات سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ رقم جمائمہ خان نے لندن سے بھیجی لیکن حقیقت یہی ہے ۔ بنی گالہ اراضی کا انتقال طلاق کے بعد جمائمہ کے نام نہیں ہوا ۔

حنیف عباسی کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کی جائے ۔ چئیرمین تحریک انصاف کا سپریم کورٹ میں تحریری جواب اور اضافی دستاویزات میں منی ٹریل ، نیازی سروسز کو پاکستان میں ظاہر نہ کرنے کی وجوہات ، راشد علی خان کی طرف سے بھجوائے گئے 20 ہزار پائونڈز کی تفصیلات بھی شامل ہیں ۔دستاویزات سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ رقم جمائمہ خان نے لندن سے بھیجی لیکن حقیقت یہی ہے ، حنیف عباسی کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کی جائے ۔

(جاری ہے)

تحریری جواب میں عمران خان نے کہا کہ لندن سے بھیجا گیا پیسہ پبلک منی نہیں تھا ، پاکستان سے پیسہ بیرون ملک بھیج کر واپس نہیں لایا گیا ۔ راشد خان کے پہلے بینک لیٹر میں غیرملکی کرنسی کو پاکستانی روپے میں تبدیل کرنے کا بتایا گیا جبکہ دوسرے اکانٹ میں جمائمہ کی جانب سے رقم بھجوانے کا ذکر ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ طلاق کے بعد جمائمہ کے نام بنی گالہ اراضی کا انتقال نہیں ہوا ۔بنی گالہ اراضی ان کے نام اکتوبر 2005 میں ہوئی ، لندن فلیٹ کی فروخت سے پہلے فائل کیے گئے ریٹرن کا ریکارڈ ڈھونڈنا ممکن نہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات