وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا خواجہ آصف سے ٹیلی فونک رابط

سندھ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید احتجاج، خواجہ آصف کی لوڈشیڈنگ میں کمی کی یقین دہا نی

پیر 29 مئی 2017 20:52

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ  کا خواجہ آصف سے ٹیلی فونک رابط
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سندھ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید احتجاج کیا جبکہ خواجہ آصف کی جانب سے لوڈشیڈنگ میں کمی کی یقین دہائی کرائی گئی ۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں کے درمیاں پیر کے روز ہونے والے رابطے میں وزیر اعلی سندھ نے وزیر پانی و بجلی سے استفادہ کیا کہ سندھ کے عوام لوڈشیڈنگ کے باعث مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں حالانکہ آپ نے سحری و افطاری کے دران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا خواجہ آصف نے کہا کہ میں اپنے وعدے پر قائم ہوں اور انشاء اللہ ماہ رمضان میں لوڈشیڈنگ کا خاص خیال رکھا جائے گا تاکہ سندھ کے عوام کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑی(صدام)

متعلقہ عنوان :