وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایف بی میں پوسٹ بجٹ اجلاس

بجٹ سے قبل متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ مشاورت سے ریونیو اقدامات کو حتمی شکل دینے میں مدد ملی، سینیٹر اسحاق ڈار

پیر 29 مئی 2017 20:52

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایف بی میں پوسٹ بجٹ اجلاس
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے متوازن ریونیو بجٹ کی تیاری پر ایف بی آر کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ سے قبل متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ بھرپور مشاورت سے ریونیو اقدامات کو حتمی شکل دینے میں مدد ملی ہے۔ وہ پیر کو یہاں ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں پوسٹ بجٹ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

اجلاس میں نئے بجٹ اقدامات اور رواں مالی سال کیلئے ریونیو وصولی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر ایف بی آر کے چیئرمین نے وفاقی وزیر کو ریونیو وصولی کے متعلق بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ نے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ بجٹ پر پارلیمانی بحث سے مکمل استفادہ کیا جائے اور اس دوران پیش کی جانے والی تجاویز کا جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی تجویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔انہوں نے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ مالی سال 2017-18ء کے ریونیو ہدف کے حصول کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :