کلبھوشن یادیوکےمزیدانکشافات،حالیہ دہشتگردی میں ملوث متعدددہشتگردگرفتار،دفترخارجہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 29 مئی 2017 18:26

کلبھوشن یادیوکےمزیدانکشافات،حالیہ دہشتگردی میں ملوث متعدددہشتگردگرفتار،دفترخارجہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔28مئی2017ء): بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیونے دہشتگردی کے حوالے سے مزیدانکشافات کیے ہیں،جس کے باعث سکیورٹی اداروں نے متعدددہشتگردوں کی گرفتاریاں کی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کاکہناہے کہ بھارتی جاسوس کلبجوشن یادیونے ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات سے متعلق انتہائی اہم معلومات فراہم کی ہیں۔ جس کے نتیجہ میں سکیورٹی فورسزنے مختلف مقامات سے متعدددہشتگرد عناصر کوگرفتارکرلیاہے۔