جے آئی ٹی کی راہ میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں ،ْ نواز شریف ہمیشہ کیلئے نا اہل ہوگئے ہیں ،ْ نعیم الحق

پی ٹی آئی پر امید ہے جے آئی ٹی مقررہ مدت میں اپنا کام مکمل کر لے گی ،ْفواد چوہدری

پیر 29 مئی 2017 20:40

جے آئی ٹی کی راہ میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں ،ْ نواز شریف ہمیشہ کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی راہ میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں۔پیر کو سپریم کورٹ میں حسین نواز کی درخواست پر سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جس طرح سپریم کورٹ کے 2ججز نے نوازشریف کو ہمیشہ کیلئے نااہل قرار دیا اسی طرح جے آئی ٹی کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد قوم جلد خوشخبری سنے گی کہ نوازشریف ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نااہل ہو گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر امید ہے جے آئی ٹی مقررہ مدت میں اپنا کام مکمل کر لے گی ،ْنوازشریف اربوں روپے خرچ کر کے اپنی اور اپنے بھائی کی تشہیر کر رہے ہیں ۔اس موقع پر فواد چودھری نے کہا کہ نوا ز لیگ کو پتہ چل گیا ہے کہ معاملات کدھرجا رہے ہیں ، ہم سمجھتے ہیں کہ پاناما پیپرز کیس صحیح سمت میں جا رہا ہے ۔ عدالت نے بھی واضح کر دیا ہے کہ تحقیقات میں کوئی تاخیر نہیں ہو گی اور جے آئی ٹی کو طول دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔انہوںنے کہاکہ پاناما کیس اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا ،یہ تحریک انصاف اور عمران خان کی کامیابی ہے کہ اتنے بڑے لوگ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :