نیب نے 630 ملین روپے وصول کرکے شاہین فائونڈیشن کے حوالے کر دیئے

پیر 29 مئی 2017 20:40

نیب نے 630 ملین روپے وصول کرکے شاہین فائونڈیشن کے حوالے کر دیئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے 630 ملین روپے وصول کرکے شاہین فائونڈیشن کے حوالہ کئے ہیں تاکہ انہیں میسرز شاہین فائونڈیشن کے متاثرین میں تقسیم کیا جا سکے۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے نیب ہیڈ کوارٹر میں منیجنگ ڈائریکٹر شاہین فائونڈیشن ایئر مارشل (ر) محمد جمشید خان سے ملاقات کے دوران 43 ملین روپے کا چیک ان کے حوالہ کیا۔

نیب نے الحمراء پرائیویٹ لمیٹڈ اور ایڈن بلڈر پرائیویٹ لمیٹڈ کی موجودہ انتظامیہ سے اب تک 630 ملین روپے وصول کرکے شاہین فائونڈیشن کے حوالے کئے ہیں۔ نیب راولپنڈی نے ایڈن بلڈرز پرائیویٹ لمیٹڈ اور الحمراء پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں مذکورہ کمپنیوں کی انتظامیہ سے 1832.168 ملین روپے اصل رقم کے ساتھ 573.412 روپے منافع کی وصولی کی یقین دہانی حاصل کی ،ْ اس کیس میں ان کمپنیوں کی سابقہ انتظامیہ نے شاہین فائونڈیشن کو دھوکہ دیا اور اپنے منصوبوں میں 700 پلاٹ بک کرکے 1258 ملین روپے وصول کئے۔

(جاری ہے)

مذکورہ ملزمان نے شاہین فائونڈیشن کو پلاٹ نہیں دیئے بلکہ وہ اراضی کسی اور پارٹی کے حوالہ کر دی اور شاہین فائونڈیشن کے ممبران کو ان کی محنت کی کمائی سے محروم کر دیا۔ نیب کی کوششوں کے باعث انکوائری کے دوران مذکورہ کمپنیوں کی موجودہ انتظامیہ نے تحریری طور پر 573 ملین روپے منافع کے ساتھ واجب الادا رقم 1258.758 ملین روپے ادائیگی کی خواہش ظاہر کی۔ منیجنگ ڈائریکٹر شاہین فائونڈیشن ایئر مارشل (ر) محمد جمشید خان نے کہا کہ شاہین فائونڈیشن کے متاثرین کی لوٹی گئی رقم وصول کرکے واپس دلانے پر نیب بالخصوص چیئرمین نیب کی مخلصانہ کوششوں کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :