Live Updates

عمران خان کے خلاف دہشت گردی سمیت درجنوں سنگین ترین مقدمات درج ہیں ،ْوہ اشتہاری ہیں ،ْدانیال عزیز

عمران خان کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی کے احکامات جاری ہو چکے ہیں تو اس پر عملددرآمد کیوں نہیں ہو رہا ،ْ میڈیا سے گفتگو

پیر 29 مئی 2017 20:40

عمران خان کے خلاف دہشت گردی سمیت درجنوں سنگین ترین مقدمات درج ہیں ،ْوہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہاہے کہ عمران خان کے خلاف دہشت گردی سمیت درجنوں سنگین ترین مقدمات درج ہیں اور وہ اشتہاری ہیں۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے متعدد تھانوں میں عمران خان کے خلاف سینکڑوں مقدمات درج ہیں اور کئی مقدمات میں انہیں اشتہاری بھی قرار دیا جاچکا ہے جبکہ ایک مقدمے میں تو تفتیشی ٹیم نے چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی رو سے دہشت گردی کی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست بھی کی، 3 سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود آج تک کسی ایف آئی آر پر کارروائی یا تحقیقات نہیں کی گئی بلکہ عمران خان کو ایک نوٹس بھی جاری نہیں کیا جاسکا، بتایا جائے کہ اس عمل کو آج تک کیوں اور کس نے روکا دانیال عزیز نے کہاکہ ملک میں کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے، ہم نہیں چاہتے کہ ملک کے قانونی اور آئینی اداروں پر کوئی بھی شخص ایسا مسلط ہو جائے جس سے اداروں کی کارگردگی متاثر ہو۔

(جاری ہے)

عمران خان کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی کے احکامات جاری ہو چکے ہیں تو اس پر عملددرآمد کیوں نہیں ہو رہا، اس معاملے کو پارلیمنٹ میں بھی اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے سنگین ترین جرائم کی نشاندہی اور ان مقدمات کے چالان بھی مکمل ہو چکے ہیں جن میں انہیں اشتہاری بھی قرار دیا جا چکا ہے لہذا میڈیا کو بھی چاہیئے کہ ایک اشتہاری ملزم کو کوریج نہ دے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ عمران خان نے متعدد بار حکومت کے علاوہ الیکشن کمیشن پر بھی الزامات لگائے جس میں کہا گیا کہ حکومت الیکشن کمیشن کو پیسے دیتی ہے جب کہ چئیرمین ایف بی آر کے حوالے سے کہا گیا کہ وہ رشوت لے کر 25 کروڑ روپے ماہانہ بیرون ملک بھیجتے ہیں، لیکن ہم جب بمع ثبوت بات کرتے ہیں تو ہمیں ہتک عزت کا دعوے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق کو کھلا چیلنج کرتا ہوں کہ اگر ان میں ہمت ہے تو میرے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں، ایسا کبھی نہیں ہو گا کیوں کہ ان کے وکلا نے بتا دیا ہے کہ دانیال عزیز نے ساری باتیں سچ کی ہیں۔محسن نواز رانجھا کا کہنا ہے کہ عدالت نے کہا کہ جے آئی ٹی قانون کے مطابق کام کریگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :