وزیر اعظم کی کام کے معیار اور شفافیت پر سمجھوتہ کئے بغیر ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 29 مئی 2017 20:35

وزیر اعظم کی کام کے معیار اور شفافیت پر سمجھوتہ کئے بغیر ترقیاتی منصوبوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء)وزیراعظم محمد نواز شریف نے کام کے معیار اور شفافیت پر سمجھوتہ کئے بغیر ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ وہ پیر کو یہاں مختلف ترقیاتی منصوبوں بالخصوص ملک بھر میں شاہراہوں و موٹرویز اور نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک میٹرو لنک کی تعمیر پر پیشرفت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ایف ڈبلیو او کے ڈائریکٹر جنرل اور این ایچ اے کے چیئرمین نے ملک بھر میں جاری شاہراہوں اور موٹرویز کے مختلف منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ سڑکیں اور موٹرویز دور دراز علاقوں کو شہری مراکز تک رسائی کی فراہمی کے ذریعے ملکی معیشت کو فروغ دینے میں مدد دیں گی جس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او چیئرمین این ایچ اے اور اسلام آباد کے میئر نے بھی شرکت کی۔