وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کا وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فون پر رابطہ

سحری کے وقت حیدرآباد کے علاقوں میں بجلی کے تعطل پر وہاں کے عوام سے معذرت حکومت تمام وسائل بروئے کار لا کر عوام کو بجلی فراہم کرے گی ،ْ وزیر پانی بجلی

پیر 29 مئی 2017 20:35

وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کا وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فون پر رابطہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے پیر کو وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور یکم رمضان کو سحری کے وقت ٹرپنگ کی وجہ سے حیدرآباد کے علاقوں میں بجلی کے تعطل پر وہاں کے عوام سے معذرت کی۔

(جاری ہے)

یہاں وزارت پانی و بجلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ کس طرح این ٹی ڈی سی اور وزارت کے دیگر عملہ نے بروقت اقدامات کرکے بجلی کی خرابی کو دور کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام وسائل بروئے کار لا کر عوام کو بجلی فراہم کریگی۔

متعلقہ عنوان :