20ہزارڈالرفی کس،3افغانی خواتین کوجعلی بورڈنگ پربرطانیہ بھیجنےکی کوشش،مقدمہ درج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 29 مئی 2017 18:18

20ہزارڈالرفی کس،3افغانی خواتین کوجعلی بورڈنگ پربرطانیہ بھیجنےکی کوشش،مقدمہ ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔28مئی2017ء): افغان خواتین کوجعلی بورڈنگ پاس پربرطانیہ بھیجنے کی کوشش میں مقدمہ درج کرلیاگیا،ملزمان نے بورڈنگ پاس کیلئے فی کس 20ہزارڈالرلیے،ایف آئی اے نے افغان خواتین،پی آئی اے اہلکارنعیم اورٹاسک فورس کے اہلکار اسرارشامل کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کی ابتدائی تفتیش میں انسانی اسمگلنگ کے بڑے نیٹ ورک کا انکشاف ہواہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے جعلی بورڈنگ پاسزپرافغان خواتین کوبرطانیہ روانگی کے وقت گرفتارکرلیا۔بورڈنگ پاسزپی آئی اے ٹاسک فورس کے اسرارنامی شخص کے کہنے پرپی آئی اے اہلکارنعیم نے جاری کیے۔افغان خواتین نے بتایاکہ کابل میں ہم سے فی کس 20ہزارڈالروصول کیے گئے تھے۔ایئرپورٹ پربرطانیہ کاسہولتکارکی بھی نشاندہی ہوئی ہے جوکہ برطانیہ فرارہوگیاہے۔ایف آئی اے نے تین افغان خواتین،پی آئی اے اہلکارنعیم اور اسرارکیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔