لاڑکانہ ،گاؤں یار محمد مگسی کا رہائشی 14 سالہ بچہ محمد عظیم مگسی پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا

پیر 29 مئی 2017 20:29

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) لاڑکانہ کے قریب گاؤں یار محمد مگسی سے 9 روز قبل گھر سے نکلنے کے بعد 14 سالہ بچے محمد عظیم مگسی پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ہے جس کے باعث بچے کے ورثا شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پریس کلب پہنچ پر لاپتہ بچے کے بھائی مقبول احمد مگسی اور ماموں نصیر مگسی نے بتایا کہ 9 روز قبل محمد عظیم مگسی گھر سے نکلا جو تاحال واپس نہ لوٹ سکا ہے جس کے باعث تمام گھر والے شدید پریشانی میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ بچے کے ورثا نے مطالبہ کیا کہ محمد عظیم مگسی کو تلاش کرنے میں مدد کرکے چھائی ہوئی پریشانی ختم کی جائے۔