ملک کو مسائل کے چنگل سے نکالنے کیلئے ہماری سنجیدہ اورمخلصانہ کاوشیں بارآور ثابت ہوں گی ‘عرفان دولتانہ

پیر 29 مئی 2017 20:28

ملک کو مسائل کے چنگل سے نکالنے کیلئے ہماری سنجیدہ اورمخلصانہ کاوشیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں طبی سہولتوں کی بہتری پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے،نئے ہسپتالوں کی تعمیر کے ساتھ تحصیل و ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں اور دیہی و بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹروں اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ لاہور میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ و ریسرچ سنٹر کے عظیم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اربوں روپے کی لاگت سے بننے والے اس ا سٹیٹ آف دی آرٹ ادارے میں غریب، نادار اور مستحق مریضوں کا سو فیصد مفت علاج ہوگااور عام آدمی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوںنے کہا کہ محنت،امانت اوردیانت جیسے سنہری اصول اپنا کر پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کریں گے۔ عوام کی مایوسیوں کو خوشیوں اور تکلیفوں کو راحت میں بدلنے کیلئے دن رات ایک کردیں گے۔ ملک کو مسائل کے چنگل سے نکالنے کیلئے ہماری سنجیدہ اورمخلصانہ کاوشیں بارآور ثابت ہوں گی ۔