جسٹس شوکت عزیز صدیقی عمرہ کی ادائیگی کے لیی ایک ماہ کی رخصت پر چلے گئے

پیر 29 مئی 2017 20:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی ایک ماہ کی رخصت پر چلے گئے ہیں جس کے باعث ان کی عدالت میں زیر سماعت مقدمات کی کاز لسٹ کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے کمرہ عدالت پر عید الفطر تک عدالت بند رہنے کا نوٹس آویزاں کر دیا گیاہے ۔عدالتی اہلکاروں کے مطابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی رمضان المبارک میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائیں گے ۔