قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ کی سید خورشید شاہ اور فریال تالپور سے ملاقات

پیر 29 مئی 2017 20:13

قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ کی سید خورشید شاہ اور فریال تالپور سے ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ اور پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ اجلاس شروع ہونے سے قبل خورشید شاہ کی نشست پر گئے اور ان سے ملاقات کی۔ بعد ازاں فریال تالپور کے ایوان میں آنے پر سینیٹر اسحاق ڈار نے ان سے ان کی نشست پر جاکر خیریت دریافت کی۔