صدر مملکت ممنون حسین کی زیر صدارت پمز میں داخل مریضوں کو سو فیصد ادویات فراہم کرنے سے متعلق کمیٹی کے اجلاس

عوام کو معیاری علاج معالجہ کی سہولیات اور ضروری ادویات ارزاں نرخو ں پر فر اہمی حکومت اور معاشرہ کا بنیادی فرض ہے ، پمز میں داخل مریضو ں کو سو فیصد ادویات فراہم کرنے کیلئے حکمت عملی وضع کرنے پر وفاقی محتسب کے دفتر کا کردار قابل ستائش ہے، صدرممنون حسین

پیر 29 مئی 2017 20:02

صدر مملکت ممنون حسین کی زیر صدارت پمز میں داخل مریضوں کو سو فیصد ادویات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت اور معاشرہ کا بنیادی فرض ہے کہ وہ عوام کو معیاری علاج معالجہ کی سہولیات اور ضروری ادویات ارزاں نرخو ں پر فر اہم کریں، پمز میں داخل مریضو ں کو سو فیصد ادویات فراہم کرنے کیلئے حکمت عملی وضع کرنے پر وفاقی محتسب کے دفتر کا کردار قابل ستائش ہے۔

وہ پیر کو یہاں ایوان صدر میں ضروری ادویات کی فراہمی کی مانیٹرنگ کمیٹی اور پمز میں داخل مریضوں کو سو فیصد ادویات فراہم کرنے سے متعلق کیمٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ہے۔ اس موقع پر وفاقی محتسب سلمان فاروقی، وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری، وائس چانسلر SZABMU، میئر اسلام آباد انصر عزیز، اعلیٰ حکام، فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے نمائندے اور صحت کے مختلف محکموں کے مشیر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے جعلی ادویات کی جانچ کیلئے 2D بار کو ڈنگ کے طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کیا جس کی وفاقی کابینہ نے بھی منظور دی ہے۔ صدر مملکت کو بتایا گیا کہ موجودہ وفاقی میڈیکل کالج جو گز شتہ پانچ سال سے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی لیبارٹری میں میں قائم ہے اسے الفارابی سینٹر میں منتقل کر دیا جائے گا اور لیبارٹری ڈبلیو ایچ او کی منظور کردہ ڈرگ ٹیسٹنگ کیلئے استعمال ہو گی۔

صدر مملکت نے اس سلسلہ کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ڈبلیو ایچ او کی ایکریڈیٹیشن سے ملک کی دوا سازی کی برآمدات میں اضافہ اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ صد ر مملکت نے وفاقی محتسب کے مطالعہ کو سراہا جو ضروری ادویات کی دستیابی، اعلیٰ معیار، افا دیت، حفاظت، کم قیمت، جعلی ادویات پر چیک اور زند گی بچانے والی ادویات کی فر اہمی سے متعلق ہے۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایات کیں کہ وہ مؤثرطریقے سے رپورٹ کو لاگو کرنے کی سفارشات تیار کریں اور عوام کو سستی قیمت پر ادویات فراہم کریں۔ صد رمملکت نے مختلف سرکاری محکموں کے مطالعہ/تحقیق اور ان کی کارکر دگی کو بہتر بنانے اور اچھی انتظامیہ کے معیار کے نفاذ پر زور دیا۔ صدر مملکت نے عوامی شکایات کے ازالے کیلئے وفاقی محتسب کے ادارے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسائل کا فوری حل ریاست اور عوام کے درمیان تعلق کو مضبوط بناتا ہے جو قومی ترقی کی رفتار کو تیز کر دے گا۔

صدر مملکت نے پمز میں داخل مریضو ں کو ادویات کی فراہمی کی پائیداری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ضروری اقدامات کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے اور ان سہولیات کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر مملکت کو بتایا گیا کہ پمز میں داخل مریضوں کیلئے ادویات کی سو فیصد دستیابی کو تین مراحل میں یقینی بنایا جائے گا۔

صدر مملکت نے پمز کو درپیش مسائل سے نمٹنے اور مریضوں کو سو فیصد ادویات اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق رپورٹ پر سخت عملدرآمد پر زور دیا۔ صدر مملکت نے عوامی فلاح و بہبود کیلئے وفاقی محتسب کے مشاورتی کردار کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ یہ عام لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے مستقبل میں اسی جذبے سے کام جاری رکھیں گے۔ صدر مملکت نے زور دیا کہ عوامی مسائل کا حل نہ صرف ریاست کی ذمہ داری ہے بلکہ اسے مذہبی جذبے کے ساتھ ادا کیا جانا چاہئے۔