رواں مالی سال کے دوران بڑے پیمانے کی صنعتوں کی پیداوار میں 5.06 فیصد اضافہ

پیر 29 مئی 2017 19:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) رواں مالی سال کے دوران بڑے پیمانے کی صنعتوں (ایل ایس ایم) کی پیداوار میں 5.06 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2016ء سے مارچ 2017ء کے دوران لوہے اور سٹیل کی پیداوار میں 16.58 فیصد، الیکٹرانکس 15.24 فیصد، آٹو موبائل 11.31 فیصد، خوراک، مشروبات اور تمباکو کی پیداوار 9.65 فیصد، فارما سیوٹیکل 8.7 فیصد، معدنی پیداوار میں 7.11 فیصد، کاغذ اور گتے کی پیداوار میں 5.08 فیصد، انجینئرنگ مصنوعات 2.37 فیصد، کھاد 1.32 فیصد، ٹیکسٹائل 0.78 فیصد اور ربڑ کی پیداوار میں 0.04 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ بالا عرصہ کے دوران ٹریکٹر، بسوں، موٹر سائیکلوں، ٹرکوں، جیپوں کی پیداوار میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رواں مالی سال جولائی۔مارچ 2016-17ء کے دوران بڑے پیمانے کی صنعتوں کی پیداوار میں 5.06 فیصد اضافہ ہوا جو گذشتہ سال کی اس مدت کے دوران 4.64 فیصد تھا۔