مزاحیہ اسٹیج ڈرامہ عید کا چاند میری زندگی کا یادگار ڈرامہ ثابت ہوگا،شکیل صدیقی

پیر 29 مئی 2017 19:50

مزاحیہ اسٹیج ڈرامہ عید کا چاند میری زندگی کا یادگار ڈرامہ ثابت ہوگا،شکیل ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) عید کے روز سے آرٹس کونسل کراچی میں شروع ہونے والے مزاحیہ اسٹیج ڈرامہ" عید کا چاند "کے دو مزاحیہ کردار عالمی شہرت یافتہ شکیل صدیقی اور روف لالہ کی ڈرامہ کے پروڈیوسرایاز میمن موتی والا سے ڈی ایچ اے کراچی میں ان کے آفس میں ملاقات ہوئی اس موقع پر رائٹر ڈائریکٹر زاہد شاہ بھی موجود تھے ۔

شکیل صدیقی کا کہنا تھا کہ فنکاروں کو عزت دیئے بغیر ہم کبھی فلمی صنعت کو ترقی نہیں د ے سکتے اس ملک میں ٹیلنٹ کے لحاظ سے بے پناہ خزانے موجود ہیں۔ عید کا چاند ڈارمے کے پلیٹ فارم پر ایسی تفریحی کا آغاز کیا جارہاہے جسے شائقین صدیوں یاد رکھیں گے مزاحیہ اسٹیج ڈرامہ عید کا چاند میری زندگی کا یادگار ڈرامہ ثابت ہوگا۔ روف لالہ نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ امر ہمارے لیے نہایت ہی پرمسرت ہے کہ ہم مزاحیہ اسٹیج ڈرامہ عید کا چاند میں عوام کو تفریحی کے ساتھ ان میں انعامات بھی تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کا سہرا ڈرامے کے پروڈیوسر ایاز میمن موتی والا اور رائٹر ڈائریکٹر زاہد شاہ کے سر جاتا ہے جو پاکستان میں ایک منفرد اور اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

آخر میں پروڈیوسر ایاز میمن موتی والا نے معزز مہمانوں کی آمد اور ان کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ شکیل صدیقی اور روف لالہ ہمارے ڈرامے کی پہچان ہیں یہ وہ فنکار ہیں جن کی صلاحیتوں کو بھارت سمیت دنیا بھر میں بھرپور پزیرائی ملی ہے جبکہ ان دونوں فنکاروں کی دوستی بھی اپنے کرداروں کی طرح لازوال ہے ہمیں امید ہے کہ مزاحیہ ڈرامہ عید کا چاند میں ان کی جاندار اداکاری ایک نئی تاریخ رقم کریگی جو ڈرامہ کی کامیابی کے ساتھ صدیوں یاد رکھی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :