2017تو دور کی بات حکومت 2018میں بھی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہیں کرپائے گی

تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر نعمان وزیر خٹک کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 29 مئی 2017 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر نعمان وزیر خٹک نے کہا ہے کہ 2017تو دور کی بات حکومت 2018میں بھی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہیں کرپائے گی ۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سحروافطار میں ابھی بھی ویسے ہی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جیسے پہلے تھی ، پہلے روزے میں حکومتی دعوئوں کا پول کھل گیا ہے ، حکومتی وزراء اپنی نااہلی چھپانے کیلئے عوام کو چور کہتے ہیں۔ نعمان وزیر خٹک نے کہا کہ 2017تو دور کی بات حکومت 2018میں بھی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہیں کرپائے گی اگر حکومت نے اتنی بجلی پیدا کر بھی لی تو ہمارا ٹرانسمیشن سسٹم اس قابل نہٰں کہ لوڈ اٹھا سکے ۔ (ار)

متعلقہ عنوان :