حکومت نے رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کو کنڑول کرنے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیںکی،سحروافطار اور تراویح میں پہلے سے بھی زیادہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر تاج حیدر کی میڈیا سے گفتگو

پیر 29 مئی 2017 19:50

حکومت نے رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کو کنڑول کرنے کیلئے کوئی منصوبہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ حکومت نے رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کو کنڑول کرنے کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیںکی،سحروافطار اور تراویح میں پہلے سے بھی زیادہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ وہ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بدترین لوڈشیڈنگ کی وجہ ٹرانسمیشن سسٹم کا فیلیر ہے ، حکومت کی طرف سے اس بات پر توجہ نہیں دی جاتی کہ ہماری ٹرانسمیشن لائنز کتنالوڈ اٹھا سکتی ہیں اور ہم اس پر کتنا بوجھ ڈال رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے لوڈ شیڈنگ کو کنٹرول کر نے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی ، حکومت دعوئوں کے باجود سحر وافطار اور تراویخ مین پہلے سے بھی زیادہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ۔ (ار)