Live Updates

عدالت سے غیر جانبدار رکن کی تعیناتی کا مطالبہ کیا تھا،طارق شفیع کے ساتھ جے آئی ٹی میں دوران تفتیش بدتمیزی کی گئی۔عدالت نے جے آئی ٹی کو ہدایت کی کہ ہر شخص کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے، ،عمران خان عدالتوں کا مذاق اڑانا چھوڑدیں اور عدالتوں میں پیش ہوں

مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں دانیال عزیز اور محسن شاہنواز رانجھا کی میڈیا سے گفتگو

پیر 29 مئی 2017 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں دانیال عزیز اور محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ ہم نے عدالت سے غیر جانبدار رکن کی تعیناتی کا مطالبہ کیا تھا،طارق شفیع کے ساتھ جے آئی ٹی میں دوران تفتیش بدتمیزی کی گئی۔عدالت نے جے آئی ٹی کو ہدایت کی کہ ہر شخص کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے،جے آئی ٹی کے ایک رکن کی فیملی کا سیاسی پارٹیوں نے تعلق ہے ،عمران خان عدالتوں کا مذاق اڑانا چھوڑدیں اور عدالتوں میں پیش ہوں ۔

(جاری ہے)

پیر کو میڈیا نے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا جے آئی ٹی کے ایک رکن کی فیملی کا سیاسی پارٹیوں سے تعلق ہے۔ہم نے عدالت سے غیر جانبدار رکن کی تعیناتی کا مطالبہ کیا تھا۔جے آئی ٹی کے سٹیٹ بینک سے نمایندہ رکن کا اس سے تعلق ہی نہیں ۔دانیال عزیز نے کہا جے آئی ٹی میں ایک گواہ پر غیر ضروری دباو ڈالنے کی کوشش کی گئی ۔عمران خان عدالتوں کا مذاق اڑانا چھوڑدیں اور عدالتوں میں پیش ہوں ۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنمامحسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ گواہ طارق شفیع کے ساتھ جے آئی ٹی میں دوران تفتیش بدتمیزی کی گئی۔عدالت نے جے آئی ٹی کو ہدایت کی کہ ہر شخص نفس کا خیال رکھے۔(خ ف)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :