Live Updates

مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ اداروں کا احترم کیا ،وزیراعظم سی پیک اور ترقیاتی منصوبوں سے پاکستانی کومعاشی طور پر مضبوط بنارہے ہیں ،وفاقی بجٹ پاکستان کو اقتصادی طور پر آگے لے جانے والا بجٹ ہے،استثنیٰ کا حق رکھنے کے باجود وزیراعظم نواز شریف نے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کو ترجیح دی،حسن نواز نے تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر آئینی بالادستی کا ثبوت دیاہے،عمران خان ایک طرح سے قانون سے بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو

پیر 29 مئی 2017 19:50

مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ اداروں کا احترم کیا ،وزیراعظم سی پیک اور ترقیاتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ اداروں کا احترم کیا ہے،وزیراعظم نوازشریف سی پیک اور ترقیاتی منصوبوں سے پاکستانی کومعاشی طور پر مضبوط بنارہے ہیں ۔وفاقی بجٹ پاکستان کو اقتصادی طور پر آگے لے جانے والا بجٹ ہے۔استثنیٰ کا حق رکھنے کے باجود وزیراعظم نواز شریف نے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کو ترجیح دی،حسن نواز نے تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر آئینی بالادستی کا ثبوت دیاہے،عمران خان ایک طرح سے قانون سے بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں،عمران خان اداروں کی تضحیک کرتے ہیں ،ملکی ترقی میں رکاوٹ بنتے ہیں،ایسے عناصر کو عوام 2018کے انتخابات میں مسترد کردے گی۔

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہا کہ وفاقی بجٹ پاکستان کی اقتصادی طور پر آگے لے جانے والا بجٹ ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان کو اتنی بھی توفیق نہیں ہوئی کہ وہ بجٹ اجلاس میں شرکت کرسکیں۔پاکستان کو ترقی کی منزل کی طرف بڑھتے دیکھنا بھی بڑے نصیب کی بات ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا عدالتی فیصلہ ائین وقانون کے مطابق ہی آئے گا۔مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ائینی اداروں کا احترام کیا ہے اتشنی کا حق رکھنے کے باوجود وزیراعظم نواز شریف نے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کو ترجیح دی۔

حیسن نواز نے تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر ائینی بالادستی کا ثبوت دیا ۔انہون نے کہا 20کروڑ عوام کے منتخب وزیراعظم ملکی ترقی کیلئے دن رات ایک کررہے ہیں ۔ملک کو دفاعی نوت بنانے کا سہرا بھی نوازشریف کے سرہے ۔وزیراعظم سی پیک اور ترقیاتی منصوبوں سے پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنارہے ہیں۔عمران خان ایک طرح سے قانون سے بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں ۔جب بھی ائین وقانون کو مستحکم کرنے کی باری آتی ہے۔عمران خان ہمشہ پارلیمنت سے بھاگتے ہیں۔عمران خان اداروں کی تضحیک کرتے ہیں۔ملکی ترقی میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ایسے عناصر کو عوام 2018کے انتخابات میں مسترد کردے گی۔(خ ف)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات