پاناماکیس:حسین نوازکا24مئی کوجے آئی ٹی کولکھاگیاخط سامنے آگیا

نوٹس ملتےہی گزشتہ روز23مئی کوپاکستان پہنچاہوں،تیاری کیلئےمناسب وقت نہ مل سکا،تین سے پانچ روزکانوٹس دیاجائےتاکہ تیاری کرکےآسکوں۔حسین نوازکےخط کامتن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 29 مئی 2017 17:39

پاناماکیس:حسین نوازکا24مئی کوجے آئی ٹی کولکھاگیاخط سامنے آگیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔28مئی2017ء):وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نوازکا24مئی کوجے آئی ٹی کولکھاگیاخط سامنے آگیا،حسین نوازکاخط 3مرکزی اور 2ذیلی نکات پرمشتمل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حسین کے نوازکے خط کے متن کے مطابق مجھے جدہ میں 19مئی کورات 10بجے سمن موصول ہوا۔جبکہ میں گزشتہ روز23مئی کوہی پاکستان پہنچاہوں۔

(جاری ہے)

تیاری کیلئے مناسب وقت نہ ہونے پرمیں تیارہوکرسفرنہ کرسکا۔

مجھے تین سے پانچ روزکانوٹس دیاجائے تاکہ تیاری کرکے آسکوں ۔چاہتاہوں کہ ہماری ملاقات بامعنی ہواور وقت کاضیاع نہ ہو۔خط میں مزیدکہاگیاکہ وہ کونسامخصوص ریکارڈدرکارہے مجھے نہیں بتایاگیا۔جبکہ ریکارڈسے آگاہ کرناجے آئی ٹی کی ذمہ داری ہے۔انصاف کاتقاضا ہے کہ مجھے میرے متعلق موضوع سے آگاہ کیاجائے۔یہ بھی نہیں بتایاگیاکہ میری موجودگی میں کونساموضوع زیربحث آئے گا۔