ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کاشادمان،سبزہ زار، رائے ونڈ،ٹھوکر نیاز بیگ اور دہلی گیٹ رمضان بازار وںکا دورہ

پیر 29 مئی 2017 19:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید نے شادمان،سبزہ زار، رائے ونڈ،ٹھوکر نیاز بیگ اور دہلی گیٹ رمضان بازار وںکا دورہ کیا اور وہاں پر کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا اور رمضان بازار وںمیں فروخت کی جانے والی سبزیوں،پھلوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کے معیار اور ریٹس کو بھی چیک کیا۔انہوں نے رمضان بازاروں میں آٹے اور چینی کے وزن کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے رمضان بازار میں صفائی ستھرائی اور سکیورٹی کے انتظامات کو بھی چیک کیا اور آئے ہوئے صارفین سے بات چیت کی اور ان سے رمضان بازاروں میں فروخت کی جانے والی اشیاء کے متعلق دریافت کیا۔علا وہ ازیں ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید نے مدنی دستر خوان شادمان مسجد میں عام شہریوں کے ساتھ روزہ افطار کیا ۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر میں 363 مدنی دستر خوان لگائے ہیں جن پر روزانہ ہزاروں افراد افطاری کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :