اوکاڑہ کینٹ، گوگیرہ کے قریب 15لاکھ سر کی قیمت والا خطرناک ڈکیت منیر عرف منی مارا گیا ،دو ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے

پیر 29 مئی 2017 19:44

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) گوگیرہ کے قریب 15لاکھ سر کی قیمت والا خطرناک ڈکیت منیر عرف منی مارا گیا جبکہ دیگر دو ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے اے ایس پی نوشیروان علی کے مطابق پولیس کو اطلا ع ملی کہ گوگیرہ کے علاقہ ٹھٹھہ بیگ کے قریب مسلح ڈاکوئوں ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے ہیں جس پر گوگیرہ پولیس کو فور ی طور کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ایس ایچ او گوگیرہ غلام قادر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ٹھٹھہ بیگ پہنچے تو ملزمان پولیس موبائل کو دیکھاتے ہی فائرنگ کرتے ہوئے قریبی فصلوں میں چھپ گئے پولیس کی مزید نفری طلب کرتے ہوئے ملزمان کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لیا پولیس پارٹی نے بلند آوا ز میں کہاکہ فائرنگ بند کریں اورگرفتاری دے دیںمگر ملزمان نے فائرنگ کا سلسلہ بند نہ کیا تو پولیس پارٹی نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت فائر کیے کچھ دیر بعد فائرنگ رک گئی پولیس پارٹی نے حفاظتی جیکٹ اور سرچ لائٹ کی مددسے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

تو تھوڑے فاصلے پر جا کر دیکھاتو ایک کس اسم ومسکن نامعلوم ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مضروب حالت میں پڑا ہوا تھا جس کو فوری طور پر علاج معالجہ کے لیے ہستپال روانہ کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میںہلاک ہو گیاجو کہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو کر ہلا ک ہوا جبکہ دو کس نامعلو م ڈکیت رات کی تاریکی اور فصلوں کا فائد ہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے ضلع بھر میںناکہ بندی کے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل چودھر ی ضیاء الحق کی سرابرہی میں ٹیمیں روانہ کر دی ہیں جو ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کریں گی ہلاک ہونے والے ڈکیت کی شناخت منیر عرف منی کے نام سے ہوئی جو متعدد اضلاع کی پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھا اے ایس پی نوشیروان علی کے مطابق مارے جانے والا ڈکیت منیر عرف منی انتہائی خطرناک ڈکیت تھا جس کی سر قیمت حکومت پنجاب کی جانب سے 15لاکھ روپے رکھی گئی تھی منیر عرف منی ڈکیت علاقہ میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا منیر عرف منی کی ہلاکت پر اہل علاقہ نے سکھ کا سانس لیاڈی پی او حسن اسدعلوی نے پولیس مقابلہ میںحصہ لینے والی پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام اور سرتعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا۔