پشاور،ٹورازم کارپوریشن کے زیرانتظام چلنے والے ریسٹ ہائوسز جی ٹی اے کو منتقل

کارپوریشن نے نقصان پر چلنے والے ریسٹ ہائوسز کو عوام کیلئے کھول کر منافع بخش بنادیئے ، سیاحوں کیلئے آن لائن بکنگ و آن لائن پیمنٹ سسٹم کا بھی اجراء کیا

پیر 29 مئی 2017 19:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا نے گلیات میں موجودوہ تمام ریسٹ ہائوسز جو اس کو صوبائی حکومت نے منتقل کئے تھے وہ ریسٹ ہائوسز گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپرد کردیئے ہیںاس سے قبل یہ ریسٹ ہائوسز صرف سرکاری اداروں کے زیراستعمال تھے تاہم جون2015کوٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوانے گلیات کے مقام پر مختلف سرکاری اداروں سے منتقل ہونے والے ریسٹ ہائوسز کی تزہین و آرائش کے بعد ان کو عام عوا م کیلئے کھول دیا جس سے نہ صرف ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخواکو لاکھوں کی آمدن ہوئی بلکہ ان ریسٹ ہائوسز کے سالانہ اخراجات سے بھی صوبائی حکومت بری الزمہ ہوگئی ان ریسٹ ہائوسز میں چیف سیکرٹری ہائوس، انسپکشن بنگلہ، ڈاگ بنگلہ ہائوس، وندیا ہائوس، کے پی کے ہائوس(چاندویومری ) ، شملہ کاٹیج، رائیس خانہ ، سیکرٹریٹ کاٹیج اور دیگر شامل ہیں،منتقلی کے وقت محکمہ سیاحت کو ملنے والے ان ریسٹ ہائوسز کی حالت رہنے کے قابل نہیں تھی تاہم محکمہ سیاحت نے ضروری اور معیاری تزہین وآرائش کے بعد ان کو عوام کیلئے پیش کردیا جن کا افتتاح پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کیا تھا اس موقع پر عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے آن لائن بکنگ وآن لائن پیمنٹ سسٹم کا بھی آغاز کیا تاکہ ملک کے کسی بھی شہر سے سیاحوں کو باآسانی بکنگ کی سہولت میسر ہوسکے،اس کے علاوہ ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے ان ریسٹ ہائوسز کیلئے مخصوص ویب سائٹ کا بھی اجراء کیا جس میں ان تمام ریسٹ ہائوسز کی تفصیلات، تصاویر اور دیگرمعلومات موجود تھیںجس سے سیاح باآسانی اپنی پسند کے ریسٹ ہائوس میں بکنگ کروا سکتے ہیں، حال ہی میں ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے ورلڈ بینک کے پراجیکٹ اقتصادی بحالی برائے خیبرپختونخوا اور فاٹاکے تحت گلیات میں تمام ریسٹ ہائوسز میں نئے کارپٹ ، گیزر، ہیٹرز، واش روم کا سامان اور نیا فرنیچر لگایا تاکہ سیاحوں کو بہترین رہائشی سہولیات فراہم کی جاسکیں،محکمہ سیاحت کی یہ کوشش رہی ہے کہ ملکی و بین الاقوامی سیاح جو ان مقامات کا رخ کرتے ہیںان کو بہترین رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں ،یہ بات قابل غور ہے کہ یہ تمام ریسٹ ہائوسز صوبائی ٹورازم کارپوریشن کو منتقلی سے قبل متعلقہ ادارے ان کو نقصان کی بنیاد پر چلا رہے تھے کارپوریشن کو منتقلی کے بعد ان ریسٹ ہائوسز کو نہ صرف منافع بخش سہولتوں میں تبدیل کردیا گیا بلکہ اب تک ہزاروں سیاحوں نے ان سہولیات سے استفادہ حاصل کیا اور صوبائی حکومت کے اس فیصلے کو بے حد سراہاجبکہ کارپوریشن نے بہت قلیل عرصے میں ان ریسٹ ہائوسز سے ابتک تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے کی آمدن کی اور اخراجات کو بہت کم سطح پر رکھا گیا ، گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو یہ تمام ریسٹ ہائوسز 25مئی 2017کو منتقل کئے گئے جس کے بعد سے ان سب ریسٹ ہائوسزکی بکنگ اب گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے ) کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :