صوبے میں گیس فراہمی کے منصوبوں کوجلدازجلد مکمل کیاجائے ، گورنر خیبرپختونخوا

پشاور کے کندی کالوخیل، بڈھنی، رانوگھڑی، میاں گجر اورلنڈی داودزئی سمیت دیگر علاقوں کیلئے گیس فراہمی کے منصوبے پرجلد کام شروع کردیاجائیگا ، اجلاس سے خطاب

پیر 29 مئی 2017 19:44

صوبے میں گیس فراہمی کے منصوبوں کوجلدازجلد مکمل کیاجائے ، گورنر خیبرپختونخوا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) گورنر خیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے محکمہ سوئی گیس کے حکام کوہدایت کی ہے کہ صوبے میں گیس فراہمی کے منصوبوں کوجلدازجلد مکمل کیاجائے اوررمضان المبارک میں گیس پریشر کامسئلہ بھی جلد ازجلد حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیرکے روز گورنرہاؤس پشاور میں صوبے میں سوئی گیس کے جاری اور نئے منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایم ڈی ایس این جی پی ایل لاہور امجدلطیف،جنرل منیجر پشاورارباب ثاقب اوردیگرمتعلقہ حکام موجود تھے۔ اس موقع پر جنرل منیجر پشاور ارباب ثاقب نے گورنر کومحکمے کی جانب سے جاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اوربتایاگیاکہ ضلع پشاور کے کندی کالوخیل، بڈھنی، رانوگھڑی، میاں گجر اورلنڈی داودزئی سمیت دیگر علاقوں کیلئے گیس فراہمی کے منصوبے پربھی جلد ازجلد کام شروع کردیاجائیگا اور جاری منصوبے بھی مکمل کردیے جائیں گے۔اس موقع پر گورنرنے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ درہ آدم خیل، فاٹا، پشاوراور مردان کے اضلاع میں باالخصوص اورصوبے بھر میں باالعموم گیس فراہمی کے جاری منصوبوں کوجلدازجلد مکمل کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :