ہائیکورٹ نے کسان یونین کے صدر کی معطلی کے نوٹس پر عملدرآمد رروک دیا ،سیکرٹری زراعت سے جواب طلب

پیر 29 مئی 2017 19:44

ہائیکورٹ نے کسان یونین کے صدر کی معطلی کے نوٹس پر عملدرآمد رروک دیا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے کسان یونین کے صدر کی معطلی کے نوٹس پر عملدرآمد روکتے ہوئے صوبائی سیکرٹری زراعت سے جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار چودھری منور کے وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار کسان یونین کے منتخب صدر ہیں ان کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے عہدے سے معطل کر دیا ہے ۔

حالانکہ کسی منتخب عہدے دار کو کسی نوٹس کے ذریعے عہدے سے معطل نہیں کیا جاسکتا۔ لیکن سیکرٹری زراعت پنجاب نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ سیکرٹری زراعت کے معطلی کے نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے۔ جس پر فاضل عدالت نے کسان یونین کے صدر کی معطلی کے نوٹس پر عملدرآمد روکتے ہوئے صوبائی سیکرٹری زراعت سے جواب طلب کر لیا ۔