Live Updates

ملک کوکرپٹ مافیا سے نجات دلانے کیلئے میری نااہلی حقیر سی قیمت ہو گی‘ عمران خان

میرے معاملے پرسپریم کورٹ تحقیقات کرے یا جے آئی ٹی بنائے مجھے کوئی پروا نہیں‘ چیئرمین پی ٹی آئی

پیر 29 مئی 2017 19:40

ملک کوکرپٹ مافیا سے نجات دلانے کیلئے میری نااہلی حقیر سی قیمت ہو گی‘ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کوکرپٹ مافیا سے نجات دلانے کیلئے میری نااہلی حقیر سی قیمت ہو گی،میرے معاملے پرسپریم کورٹ تحقیقات کرے یا جے آئی ٹی بنائے مجھے کوئی پروا نہیں ۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ چونکہ انہوں نے کبھی کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا لہٰذاحکومت جو کچھ بھی کرلے ایک ہی نتیجہ برآمد ہوگا۔

عمران خان نے بتایا کہ 1983 میں لندن میں کرکٹ کی جائز اور ٹیکس شدہ آمدن سے خریدے گئے فلیٹ کو 2003ء میں فروخت کیا گیا۔ فلیٹ کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن قانونی ذرائع سے وطن واپس منتقل کی گئی۔ اس حلال اور قانونی ذرائع سے پاکستان لائے گئے سرمائے سے بنی گالہ کی زمین کی ادائیگی کی گئی۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں بیس برس تک برطانیہ میں ٹیکس ادا کرتا رہا اور 1981سے پاکستان میں ٹیکس ادا کررہا ہوں ۔

کبھی کوئی غیر قانونی کام کیا نہ ہی کبھی حکومت کی جانب سے مجھے ٹیکس نوٹس دیا گیا۔عمران خان نے پیشگوئی کی کہ میرے برعکس جے آئی ٹی نواز شریف کو بطور وزیر اعظم ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ اور قطری خط جیسے جھوٹ جرائم میں ملوث پائے گی۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے بیان کے تناظر میں واضح کیا کہ جو سمجھتے ہیں کہ میں آگ سے کھیل رہا ہوں اور شاید نااہل قرار دے دیا جائوں گا وہ سن لیں کہ پاکستان کو کرپٹ مافیا کے گارڈ فادر سے نجات دلانے کی یہ ایک حقیر سی قیمت ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :