خواجہ محمد آصف کا وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو ٹیلی فون ،پہلے رمضان سحری کے وقت بجلی کے تعطل پر عوام سے معذرت کرلی

پیر 29 مئی 2017 19:40

خواجہ محمد آصف کا وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو ٹیلی فون ،پہلے رمضان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے پہلے رمضان پر سحری کے وقت ٹریپنگ کی وجہ سے حیدرآباد کے علاقوں میں بجلی کے تعطل پر وہاں کے عوام سے معذرت کرلی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے بتایا کہ کس طرح این ٹی ڈی سی اور وزارت کے دیگر عملے نے بروقت اقدامات کرکے خرابی کو دور کرلیاگیا ہے اور حکومت تمام وسائل بروئے کار لا کر عوام کو رمضان میں بجلی بہم مہیا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :