شریف خاندان جتنا مر ضی بھا گ لیں پانامہ کیس ان کا پچھا نہیں چھوڑے گا‘اعجاز چوہدری

شریف خاندان نے ایک جھوٹ کو چھپانے کیلئے سو جھو ٹ بو لے ،قوم حکمرانوں کو لوٹے ہو ئے اربوں روپے ہضم نہیں کر نے دے گی

پیر 29 مئی 2017 19:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ منی لانڈنگ میںعمران خان نے نہیں بلکہ نواز شریف ملوث ہیں ،شریف خاندان نے پاکستانی قوم کے اربوں روپے لوٹ کر باہر منتقل کیے جس سے جائیددایں بنائی گئی جبکہ مہنگائی کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈالا جا رہا ہے ،پورا کا پورا شریف خاندان ما ل بنا نے میں مصروف ہے ،شریف خاندان جتنا مر ضی بھا گ لیں پانامہ کیس ان کا پچھا نہیں چھوڑے گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ خود کو احتساب کے لیے پیش کر نے کے دعویدار راہ فرار اختیار کر رہے ہیں، شریف خاندان نے ایک جھوٹ کو چھپانے کے لیے سو جھو ٹ بو لے ،قوم حکمرانوں کو لوٹے ہو ئے اربوں روپے ہضم نہیں کر نے دے گی ،قوم کا مال لوٹنے والوں کا انتظار مچھر اڈیا لہ جیل میں کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی فیملی کے ممبران نے اتنے جھوٹ بولے ہیں کہ سپریم کورٹ میں خود ہی پھنس گئے ہیں ، پاکستان اور کرپٹ حکمران ایک ساتھ نہیں چل سکتے، کرپٹ حکمرانوں کے احتساب کا مطالبہ پوری قوم کا ہے اور قو م انتظار کر رہی ہے کہ کب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گا ،کرپٹ حکمرانوں سے قوم نجات چاہتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ (ن) لیگ کے درباری جتنا مرضی شور مچا لیں عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے ، عوام جانتی ہے کہ کون کرپٹ ہے اور کس نے ملک کو لوٹا ہے ۔