معیاری علا ج اور ضروری ادویات ارزاں نر خو ں پر عوام کو فر اہم کرنا حکومت اور معا شرہ کا بنیادی فر ض ہے،ممنون حسین

مسائل کا فوری حل ریاست اور عوام کے درمیان مضبوط بانڈ ہے جو تر قی کی رفتار کو زند ہ کر دیگا پمز کو درپیش مسائل سے نمٹنے ،مریضوں کو 100فیصد ادویات اور سہولیات کی فراہمی کیلئے سختی سے عملدرآمد کیا جائے، صدرمملکت کا اجلاس سے خطاب

پیر 29 مئی 2017 19:12

معیاری علا ج اور ضروری ادویات ارزاں نر خو ں پر عوام کو فر اہم کرنا حکومت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ یہ حکومت اور معا شرہ کا بنیادی فر ض ہے کہ وہ معیاری علا ج اور ضروری ادویات ارزاں نر خو ں پر عوام کو فر اہم کریں۔ انہوں نے وفا قی محتسب کے دفتر کو سر اہاجس نے پمز میں داخل مر یضو ں کو 100 فیصد ادویات فر اہم کرنے کیلئے ایک حکمت عملی وضع کی ہے۔ صدر ممنون حسین ایوان صدر میں ما نیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جو پمز میں داخل مر یضو ں کو 100فیصد ادویات فر اہم کرتی ہے ،اس موقع پر وفاقی محتسب سلمان فارو قی وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری ، وائس چانسلر SZABMU مئیر اسلام آباد عنصر عزیز ، اعلی حکام فا رماسیٹویکل کمپنیوں کے نمائندے ، صحت کے مختلف محکموں کے مشیر بھی مو جود تھے۔

صدر مملکت نے جعلی ادویات کی مارکیٹ کے لئے 2D بار کو ڈنگ کے طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کیا جو وفاقی کابینہ نے منظور کیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت کو بتایا گیا کہ مو جودہ وفا قی میڈیکل کالج گز شتہ پا نچ سال سے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی الفا رابی لیبارٹری میں منتقل کر دیا جائے گا ، جو WHO کے لئے استعمال ہو گا اور منشیات کی جانچ کی منظوری دیگا ، صدر مملکت نے اس سلسلہ کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ WHO کی منشیات کی ایکر یڈیشن ملک کو اس قابل بنائے گی کہ دو اسازی کی بر آمد ات میں اضافہ اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخا ئر حاصل کر سکے ، صد ر مملکت نے وفا قی محتسب کے مطالعہ کو سراہا جو ضروری ادویات کی دستیابی اعلیٰ معیار، افا دیت ،حفا ظت ،سستی، کم قیمت جعلی ادویات پر چیک اور زند گی بچانے والی ادویات کی فر اہمی سے متعلق ہے۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہد ایات کیں کہ وہ مو ثرطر یقے سے رپو رٹ کو لاگو کرنے کی سفارشات تیار کر یں اور عوام کو سستی قیمت پر ادویات فر اہم کریں۔ صد رمملکت نے وفاقی محتسب کو مختلف سرکاری محکموں کے مطالعہ/ تحقیق اور ان کی کارکر دگی کو بہتر بنانے او راچھی انتظامیہ کے معیار کے نفا ذ کا کہا۔صدر مملکت نے عوامی شکایات کے ازالے کے لئے وفاقی محتسب کے ادارے کی اہمیت پر ز و دیا او ر مزید کہا کہ مسائل کا فوری حل ریاست اور عوام کے درمیان مضبوط بانڈ ہے جو تر قی کی رفتار کو زند ہ کر دیگا ، صدر مملکت نے پمز میں داخل مر یضو ں کو ادویات کی فراہمی کی پائیداری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ضروری اقدامات کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے اور ان سہولیات کووسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر مملکت کو بتایا گیا کہ پمز میں داخل مریضوں کے لیے ادویات کی 100% دستیابی کو تین مراحل میں یقینی بنایا جائے گا۔ صدر مملکت نے پمز کو درپیش مسائل سے نمٹنے اور مریضوں کو 100% ادویات اور سہولیات کی فراہمی کے لیے رپورٹ کے سخت عمل درآمد پر زور دیا۔

صدر مملکت نے عو امی فلاح و بہبود کے لئے وفاقی محتسب کی مشاورتی کردار کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ یہ عام لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مستقبل میں اسی جذبے سے کام جاری رکھیں گے۔ صدر مملکت نے زور دیا کہ عوامی مسائل کا حل نہ صرف ریاست کی ذمہ داری ہے بلکہ اسے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ ادا کرنا چاہیے۔