کو ہ پیمائی ایک صحت مند کھیل ہے، پاکستان میں موجود دنیا کی بلند چوٹیاں دنیا بھر کے کوہ پیمائوں کی توجہ کا مرکز ہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
نیپالی سفارتخانے کے تعاون سے ’مائونٹ ایورسٹ ڈے‘ کی تقریب میں معروف کوہ پیما نذیر صابر اعزازی شیلڈ دی گئی
پیر 29 مئی 2017 18:55
(جاری ہے)
ان کے بعد حسن سدپارہ اور ثمینہ بیگ بھی پاکستان کی طرف سے دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کا اعزا زحاصل کر چکے ہیں۔
تقریب کے دوران خطاب میں وزیر مملکت نے کہا کہ کو ہ پیمائی ایک صحت مند کھیل ہے ، اس کی بدولت پہاڑی علاقوں میں بسے والی آبادیوں کے مسائل بھی اجاگر ہوتے ہیں۔ پاکستان میں بھی دنیا کی بلند چوٹیاں موجود ہیں جو دنیا بھر کے کوہ پیمائوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ پاکستان کوہ پیمائوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کر رہا ہے ۔نذیر صابر نے حاضرین سے مائونٹ ایورسٹ سر کرنے کے دلچسپ اور پر خطر واقعات بھی بیان کئے ۔انھوں نے کہا کہ ان کا تعلق قراقرم ہائی وے پر گلگت بلتستان میں واقع ایک خوب صور ت وادی ہنزہ سے ہے۔جہاں جوانوں کو بچپن ہی سے فلک بوس پہاڑوں سے محبت ہوتی ہے۔ان کے نزدیک کوہ پیمائی کھیل سے بڑھ کر ایک روحانی تجربہ ہے ،جو انھیں خالق حقیقی سے قریب تر کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان، نیپال اور بھوٹان کی پہاڑی آبادیاں ایک مشترک احساس سے جڑی ہوئی ہیںاور نیپال ان کیلئے دوسرے گھر کی طرح ہے جہاں وہ متعدد مرتبہ جا چکے ہیں۔مائونٹ ایورسٹ ڈے 2014سے منایا جا رہا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں دنیا کی بلند ترین چوٹی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ۔ تقریب میں نیپال کی سفیر سیوا لمسال ادھیکاری، کوہ پیمائوں اور متعلقہ این جی اوز نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.