پاناماکیس کی جے آئی ٹی نے حسین نوازکوکل 11بجے دوبارہ طلب کرلیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 29 مئی 2017 17:26

پاناماکیس کی جے آئی ٹی نے حسین نوازکوکل 11بجے دوبارہ طلب کرلیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔28مئی2017ء): پاناماکیس کی جے آئی ٹی نے حسین نوازکوکل 11بجے دوبارہ طلب کرلیاہے،آپ کی جانب سے تعاون نہیں کیاگیا،اس لیے دوبارہ طلب کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جے آئی ٹی کے سمن کے مندرجات میں کہاگیاکہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے آپ کودوبارہ طلب کیاجارہاہے۔آپ پہلی پیشی میں بغیرریکارڈکے آئے اور کسی سوال کاجواب نہیں دیا۔آپ نے جواب نہ دینے کابہانہ کیس کازیرالتواء ہونابتایا۔تاہم پیشی میں ناکامی پرقانون کے مطابق سخت کاروائی کی جاسکتی ہے۔