کاشتکارکپاس کی فصل کو وائرس سے بچانے کیلئے جامع حکمت عملی اختیار کریں،ماہرین زراعت

پیر 29 مئی 2017 18:51

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء)کاشتکاروں کوکپاس کی فصل کو وائرس کے حملہ سے بچانے کیلئے ابھی سے انتہائی نگہداشت اور جامع و مربوط حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار کپاس کی فصل کی بروقت کاشت اور پودوں کی فی ایکڑسفارش کردہ تعداد کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ کاشتکارکپاس کی فصل کوکاٹن لیف کرل وائرس کے موذی مرض سے بچانے کیلئے ابھی سے اقدامات شروع کردیںاور کپاس کی فصل کے کھیتوں، بنوں اور وٹوں پر موجود جڑی بوٹیوں کی تلفی اور میزبان فصلات سے سفید مکھی کے تدارک کو یقینی بنائیں ،انہوںنے کہاکہ سفید مکھی کاٹن لیف کرل وائرس کو پھیلانے کا بہت بڑا ذریعہ ہے جبکہ کپاس کے علاوہ یہ وائرس بہت سی دیگر متبادل فصلوں اور میزبان پودوں میں بھی پایا جاتا ہے اس لئے ان میزبان جڑی بوٹیوں کا مکمل تدارک بھی لازمی ہے،انہوںنے کہاکہ کپاس کی سفید مکھی کے متبادل میزبان خوراکی پودوں میں بھنڈی، آلو، تمباکو، بینگن، حلوہ کدو، کھیرا، تر، ٹینڈہ، تربوز، خربوزہ، سورج مکھی اور مرچ شامل ہیں لہٰذا کپاس کی فصل کی کاشت سے قبل ان سبزیات سے سفید مکھی کے تدارک کو یقینی بنایاجائے۔