گوارے کی کاشت کا موزوں ترین وقت ماہ جون و جولائی ہے،محکمہ زراعت

پیر 29 مئی 2017 18:51

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء)ماہرین زراعت نے کہاہے کہ بیج والی فصل کیلئے گوارے کی کاشت کا موزوں ترین وقت جون و جولائی ہے، چارے کیلئے گوارے کی کاشت رواں ماہ کے دوران شروع کی جاسکتی ہے، بیج والی فصل کیلئے گوارے کا بیج 12 سی15 کلوگرام فی ایکڑ جبکہ چارے کی فصل کیلئے 20 سی25 کلوگرام فی ایکڑ استعمال کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین کے مطابق گوارے کو سبز کھاد کے طور پر استعمال کرنے سے فصل اور زمین پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ،انہوںنے کہاکہ گوارے کی کاشت عموماً ریتلے اور کم بارش والے علاقوں میں کی جاتی ہے جن میں جھنگ، بھکر ، لیہ ، میانوالی، خوشاب، بہاولپوروغیرہ شامل ہیں، انہوںنے بتایاکہ گوارے کی کاشت کیلئے گرم آب وہوا درکار ہوتی ہے جبکہ یہ فصل پانی کی کمی کو کافی دیر تک برقراررکھنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔