ٹنل کلچر سے بے موسمی سبزیوں کی بہتر پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے ، ماہرین زراعت

پیر 29 مئی 2017 18:51

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء)ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ ٹنل کلچر کے فروغ سے بے موسمی سبزیاں کاشت کر کے بہتر پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے، ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ ٹنل کلچر کے ذریعے بے موسمی سبزیات کے مقابلہ میں عام سبزیات کی کاشت سے کاشتکار کم مالی مفاد حاصل کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ گرین سسٹم فصل کو شدید گرمی اور شدید سردی کے دنوں میں مضر اثرات سے محفوظ رکھتاہے، اس طرح پھل دار پودے جہاں زمین کے حسن میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں وہیں پھلوں کی مقامی ضروریات کو بھی پورا کیا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ کاشتکار محکمہ زراعت سے بھی مشاورت کر سکتے ہیں ۔