پھلوں کی برداشت کے نقصانات کم کرکے پیداوار بڑھائی جا سکتی ہے ، زرعی ماہرین

پیر 29 مئی 2017 18:51

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) پاکستان میں پھلوں کی سالانہ پیداوارساڑھے 7ارب ٹن تک پہنچ گئی ہے، بعد از برداشت کے نقصانات کم کرکے پھلوں کی پیداوار دوگنا کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت کے مطابق پاکستان میں 41 مختلف اقسام کے پھلوں کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے ، انہوںنے کہاکہ پھلدار پودوں اور فصلوں کے قبل اور بعد از برداشت کے مسائل سے قومی پیداوار کو بھاری نقصان پہنچ رہاہے جس پر قابو پاکر پیداوار بڑھائی جا سکتی ہے ، انہوںنے بتایاکہ قومی حکمت عملی کے تحت بین الاقوامی سطح پر نئی منڈیاں تلاش کر کے پھلوں کی برآمدات میں اضافہ کرتے ہوئے قیمتی زرمبادلہ کے حصول کے باعث ملکی معیشت کو مستحکم کیاجاسکتاہے۔