پولیو سے پاک معاشرہ صحت مند زندگی کی ضمات ہے،توصیف احمد میمن

پیر 29 مئی 2017 18:37

پولیو سے پاک معاشرہ صحت مند زندگی کی ضمات ہے،توصیف احمد میمن
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) پولیو سے پاک پاکستان ہی صحت مند زندگی کی ضمانت ہے، انسداد پولیو مہم کے دوران پلائی جانے والی ویکسین نہ صرف آپ کے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچاسکتی ہے بلکہ اس کے چار قطروں سے بچوں میں قوت مدافعت کو بڑھا کر دیگر موذی امراض سے بھی بچایا جاسکتا ہے۔ یہ بات سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کی جانب سے منعقد سیمینار سے ڈی ایچ اوضلع کورنگی توصیف احمد میمن نے دوران خطاب کہی، ، ڈی ایچ او نے بتایا کہ کراچی میں5روزہ پولیو مہم کا آغاز آصفہ بھٹو زرداری نے 23مئی کو کیا ہے اسکا مقصد بینظیر بھٹو شہید کے مشن کو پورا کرنا ہے اور پاکستان کو پولیو سے پاک کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ اس پولیو مہم کے دورا ن کراچی کے 22لاکھ بچوں کو حفاظتی خوراک پلائی جائے گی دوران خطاب چیئر مین سائبان CCBعالم علی نے کہا کہ پولیو وائرس گرمی کے موسم میں تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، گرم موسم میں ہی پولیو کیس سامنے آتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق پولیو وائرس ہوا میں شامل ہوکر 2کلو میٹر تک فضا میں رہتا ہے جو 5سال سے کم عمر بچوں پر حملہ آوار ہوکر بچوں کو عمر بھر کیلئے معذور کردیتا ہے جس سے بچے کی ٹانگیں اور نچلا حصہ دھڑ مفلوج ہوجاتا ہے، پولیو سے بچائو کا واحد راستہ صرف پولیو ویکسین ہے۔

متعلقہ عنوان :