لاہور سٹی پولیس بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

پولیس افسران کنڈے لگا کر بجلی چوری کرنے لگے پولیس فنڈز کدھر جاتے ہیں،میڈیا رپورٹس میں انکشافات

پیر 29 مئی 2017 18:11

لاہور سٹی پولیس بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) لاہور سٹی پولیس اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑے گئے جب وہ لاہور کی منگہ منڈی میں اور سندر ایریا میں بجلی چوری کر رہے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک پولیس سٹیشن کا میئر گزشتہ کئی ماہ سے غیر فعال تھا جبکہ افسران براہ راست سپلائی لینے کیلئے کنڈے کا استعمال کر رہے تھے اور یہ صوبے میں عام معمول بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہر سال صوبائی حکومت محکمہ پولیس کیلئے اربوں روپے رکھتی ہے تاہم پولیس تھانوں کو ان کے ہیڈ کوارٹرز سے کبھی کبھی ہی رقم ملتی ہے جو پی ایس پی کلاس کے ذریعے چلتے ہیں،صوبہ پنجاب میں700 پولیس تھانے ہیں اور ہر تھانے کا ماہانہ خرچہ70ہزار سی1لاکھ روپے تک ہے تاہم سوال یہ ہے کہ ہر سال پولیس کے فنڈز کہاں جاتے ہیں ،طاقتور افسران کسی طرح غبن کرتے ہیں پولیس فنڈنگ کیلئے مقامی یا بین الاقوامی آڈیٹرز کیوں نہیں ہیں حکومت نے پچھلے سال بھی تفتیش کی مد میں 131ملین روپے مختص کئے تھی۔(ولی)

متعلقہ عنوان :