Live Updates

عمران خان اشتہاری ، ان کیخلاف جے آئی ٹی کیوں نہیں بنائی جاتی،دانیال عزیز

ایسا لائحہ عمل تیار کیا جائے کہ عمران خان کے شر سے تمام ادارے محفوظ رہیںان کی تضحیک سے کوئی ادارہ محفوظ نہیں ،میڈیا سے گفتگو

پیر 29 مئی 2017 18:11

عمران خان اشتہاری ، ان کیخلاف جے آئی ٹی کیوں نہیں بنائی جاتی،دانیال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ ایسا لائحہ عمل تیار کیا جائے کہ عمران خان کے شر سے تمام ادارے محفوظ رہیں کیونکہ عمران خان کی تضحیک سے کوئی ادارہ محفوظ نہیں عمران خان اشتہاری ہے ان کیخلاف جے آئی ٹی کیوں نہیں بنائی جاتی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کیا دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان کسی عدالت میں پیش نہیں ہوتے کوئی بھی ادارہ ہو عمران خان کے خلاف کارروائی وہ جاتی ہے یہ کیس ہوا ہے کہ سب کچھ ہے اور غائب ہوجاتا ہے عمران خان کیخلاف درجنوں مقدمات درج ہیں مختلف ادوار میں بار بار ٹیم بنانے کی درخواست بھی کی گئی مگر تین سال گزرنے کے باوجود عمران خان کیخلاف نہ تو کوئی کارروائی کی گئی اور نہ ہی انہیں کوئی نوٹس بھیجا گیا انہوں نے کہا کہ عمران خان اشتہاری ہے لیکن یہ سب خاموش کیوں ہیں عمران خان سے بار باردرخواست کی جاریہ ہے لیکن کیوں نہیں ماضی سمجھ نہیں کہ ؂آری سب کچھ جاننے پوچھتے خاموش کیوں ہوجاتے ہیں عمران خان انسداد دہشتگردوں کی عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور نہ ہی الیکشن کمیشن میں جواب دیتے ہیں ملک میں کوئی بھی ادارہ قانون سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے ہم ہر ادارے کا احترام کرتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ عمران خان کیخلاف کارروائی ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ نعیم الحق کو چیلج کرتا وہں کہ میرے خلاف ہتک عزت کی درخواست دیں اگر ان میں ہمت ہے تو وہ اپنے وکلاء سے مشورہ کرکے میرے خلاف ایک بار درخواست دیں پھر دیکھنا میں ان کیخلاف کیا کرتا ہوں وہ مجھ سے بھی معافی مانگے گے اور پوری قوم سے بھی نعیم الحق مریم نواز کے خلاف تو نوٹس بھیج رہے ہیں مگر میرے خلاف وہ کوئی توہین عدالت کا کیس دائر نہیں کرینگے کیونکہ وہ مجھے اچھی طرح جانتے ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :