محکمہ ریونیو کروڑوں روپے کے گھپلوں کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 29 مئی 2017 18:02

محکمہ ریونیو کروڑوں روپے کے گھپلوں کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے محکمہ ریونیو کے شعبہ رجسٹریشن برانچوں میں سی وی ٹی ،انتقال رجسٹریشن فیس کے بعد کارپوریشن کی فیسوں میں بھی کروڑوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف،ٹی اے ایم کے شعبہ فنانس اور رجسٹریشن برانچوں کے ملازمین کی ملی بھگت سے پنجاب حکومت کو کروڑوں روپے کے سرکاری ریونیو سے محروم کر دیا گیا،ابتدائی طور پر واہگہ ٹاؤن کی رجسٹریشن برانچ سے فراڈ خبر کے مطابق رجسٹریشن برانچ واہگہ ٹاؤن ،شالیمار ٹاؤن،عزیز بھٹی ٹاؤن سمیت دیگر برانچوں میں کارپوریشن فیس کی مد میں کروڑوں روپے کے غبن کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ عملہ کی کثیر تعداد بھی ملوث ہے اور اس ضمن میں قومی احتساب بیورو کی انویسٹی گیشن ٹیم بھی کارپوریشن فیس کی مد میں غبن کرنے والے سرکاری و پرائیویٹ افراد کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے متحرک ہو چکی ہے ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ دس سالوں کے دوران صوبائی دارالحکومت کے محکمہ ریونیو کے شعبہ رجسٹریشن برانچوں میں سی وی ٹی ،رجسٹریشن اور انتقال فیس کی مد میں 80کروڑ سے زائد رقم قبل ازیں خرد برد کی گئی تھی جس کی تحقیقات تاحال محکمہ اینٹی کرپشن میں زیر التوا ہے