عالمی عدالت انصاف کلبھوشن یادیو کو رہانہیں کر سکتی وہ اپنے انجام کو ضرور پہنچے گا ، خاور قریشی

پیر 29 مئی 2017 18:02

عالمی عدالت انصاف کلبھوشن یادیو کو رہانہیں کر سکتی وہ اپنے انجام کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر پاکستان وکیل خاور قریشی نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کلبھوشن یادیو کو رہانہیں کر سکتی وہ اپنے انجام کو ضرور پہنچے گا ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روز یہاں صحافیوں سے گفتگو میں کیا ۔

(جاری ہے)

خاور قریشی نے کہا کہ کلبھوشن یادیو بھارتی جاسوس ہے اس لئے اسے کہیں نہیں جانے دیں گے بلکہ عبرت ناک انجام تک پہنچائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف پاک بھارت کے درمیان کلبھوشن کے معاملے پر اپنا مثبت کردار تو ادا کر سکتی ہے لیکن وہ کلبھوشن کو کسی صورت رہا نہیں کر سکتی جبکہ اس معاملے پر ہونے والی پیشرفت اور پاکستانی موقف کی وضاحت کے لئے وزارت خارجہ تفصیلی بیان جاری کرے گا ۔ ۔( جاوید)