نرسنگ پرنسپل مائی سیانی نے اپنے خلاف انکوائری رکوانے کے لیئے اسٹوڈنٹ کو احتجاج پر مجبور کردیا

پیر 29 مئی 2017 17:44

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) نرسنگ پرنسپل مائی سیانی نے اپنی خلاف انکوائری رکوانے اور سیٹ بچانے کے لئے شدید گرمی و حبس میں نرسنگ اسٹوڈنٹ کو احتجاج پر مجبور کردیا تفصیل کے مطابق ممبر ضلع کونسل و چیرمین خواتین کے مسائل میڈیم ولایت کی بہن شبانہ جس نے سول سرجن ڈاکٹر طاہر کلیار کو درخواست دی تھی کہ مائی سیانی نے اس کو ایک ماہ تک حبس بے جا میں رکھا اور اس کی وڈیو بناکر نیٹ کر دی اور نرسنگ کی اسٹوڈنٹ کو غلط کاموں کی طرف راغب کر رہی ہے جس پر ڈاکٹر طاہر کلیار نے انکواری مکمل ہونے تک پرنسپل نرسنگ میڈیم سیانی کو سیٹ سے علیحدہ کردیا جس پر شدید گرمی میں میڈیم سیانی نے اپنی سیٹ بچانے کے لئے فرسٹ ایئر کی اسٹوڈنٹ کو نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور کردیا شدید گرمی میں اسٹوڈنٹ کئی گھنٹے تک مین چوک کو بلاک کرکے احتجاج کرتی رہیں ڈی سی عمر فاروق بلو ۔

(جاری ہے)

اے سی خیر محمد ڈاھری اور ڈی ایس پی نے کئی گھنٹے نرسنگ اسٹاف سے مزاکرات کئے ڈی سی عمر فاروق بلو اے سی خیر محمد ڈاھری اور ڈی ایس پی نے کئی گھنٹے تک نرسنگ اسٹاف سے مزاکرات کئے جس پر انتظامیہ لڑکیوں کو مطمین کرکے سول ہسپتال واپس لے گے ای سی کا کہنا تھا کہ انکواری کسی بھی صورت میں ختم نہیں ہوگی جو بھی قصورار ہوگا اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔#

متعلقہ عنوان :