سندھ ہائیکورٹ،کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت

پیر 29 مئی 2017 17:44

سندھ ہائیکورٹ،کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف دائر درخواست ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) سندھ ہائیکورٹ میں کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت، کے الیکٹرک افسران عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعدفیصلہ محفوظ کرلیا، تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت، کے الیکٹرک افسران عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعدفیصلہ محفوظ کرلیا عدالت میں درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی ایڈوکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ،کے الیکٹرک تمام صارفین کو بلا امتیاز بجلی کی فراہمی کا پابند ہے اگر کسی علاقے کے کچھ صارفین بل ادا نہیں کرتے تو صرف انہی کی لوڈ شیڈنگ کی جائے اوراس کی بنیاد پر پورے علاقے میں لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیے،نیشنل پاور پالیسی 2016کے تحت صارفین کو بجلی فراہم کی جائے،یکم رمضان کو سحری کے وقت کراچی کے 80فیصدعلاقے تاریکی میں ڈوب گئے،2014میں سپریم کورٹ نے رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم دیا تھا ۔

(جاری ہے)

جبکہ نیپراکی جانب سے عدالت کوبتایاگیاکہ غیرامتیازی سلوک ختم کرنے کاپہلے ہی حکم دیاجاچکاہے ۔لیکن اس پرعمل درآمدنہیں ہورہا۔اگرکوئی شکایت آئی تواس پرکارروائی کرینگے جس پرجسٹس عرفان سعادت نے کہاکہ آپ شکایت آنے کاانتظارکیوںکررہے ہیںجب آپ کومعلوم ہے توآپ اقدامات کیوںنہیں کرتے اس سلسلے میں فوری اقدامات کی ضرورت ہے ۔#(رضوان شاہ)