کپتان کا ایک مرتبہ پھر حکومت کو چیلنج

میرے معاملے پر سپریم کورٹ تحقیقات کرے یا جے آئی ٹی بنائی جائے، چیئرمین تحریک انصاف

پیر 29 مئی 2017 17:43

کپتان کا ایک مرتبہ پھر حکومت کو چیلنج
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) کپتان نے ایک مرتبہ پھر حکومت کو چیلنج کر دیا۔ میرے معاملے پر سپریم کورٹ تحقیقات کرے یا جے آئی ٹی بنائی جائے، میرے برعکس جے آئی ٹی نواز شریف کو بطور وزیر اعظم ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ اور جھوٹ (قطری خط) جیسے جرائم میں ملوث پائے گی، تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے نواز حکومت کو ایک مرتبہ پھر چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے معاملے پر سپریم کورٹ تحقیقات کرے یا جے آئی ٹی بنائی جائے،یہ جوکچھ بھی کرلیں نتیجہ ایک ہی ہوگا، میرے برعکس جے آئی ٹی نواز شریف کو بطور وزیر اعظم ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ اور جھوٹ (قطری خط) جیسے جرائم میں ملوث پائے گی، انہوں نے کہاکہ میںنے 1983 میں لندن میں کرکٹ کی حلال اور ٹیکس شدہ آمدن سے فلیٹ خریدا، اس فیلٹ کو 2003 میں فروخت کیا گیا، فلیٹ کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن قانونی ذرائع سے وطن واپس منتقل کی گئی، عمران خان نے کہاکہ اس حلال اور قانونی ذرائع سے پاکستان لائے گئے سرمائے سے بنی گالہ کی زمین کی ادائیگی کی گئی، میں بیس برس تک برطانیہ میں ٹیکس ادا کرتا رہا، 1981 سے پاکستان میں ٹیکس ادا کررہا ہوں، میں نے کبھی کوئی غیر قانونی کام کیا نہ ہی کبھی حکومت کی جانب سے مجھے ٹیکس نوٹس دیا گیا، میری پیشن گوئی ہے کہ میرے برعکس جے آئی ٹی نواز شریف کو بطور وزیر اعظم ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ اور جھوٹ (قطری خط) جیسے جرائم میں ملوث پائے گی،چیئرمین تحریک انصٓف نے حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو سمجھتے ہیں کہ میں آگ سے کھیل رہا ہوں اور شاید نااہل قرار دے دیا جاؤں گا وہ سن لیں، پاکستان کو کرپٹ مافیا کے "گارڈ فادر" سے نجات دلانے کی یہ ایک حقیر سی قیمت ہوگی۔

(مہر علی خان)