پی ٹی وی ماہ صیام کو مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کیلئے ’’رمضان پاکستان‘‘ کے نام سے خصوصی نشریات پیش کر رہا ہے

پیر 29 مئی 2017 17:43

پی ٹی وی ماہ صیام کو مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کیلئے ’’رمضان پاکستان‘‘ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) پاکستان ٹیلی ویژن ماہ صیام کے بابرکت ایام کو مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کے لیے رمضان کی خصوصی نشریات’’رمضان پاکستان‘‘پیش کر رہا ہے جسے ناظرین کی طرف سے بے حد پذیرائی حاصل ہو ئی ہے۔ناظرین نے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ رمضان کی نشریات میں رمضان کی افادیت اور برکات کے حولے سے جو پروگرام پیش کیے جا رہے ہیں وہ اس مبارک ماہ کی برکتوں کو دوبالا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی پر یکم رمضان سے خصوصی نشریات کا آغاز ہو چکا ہے جو چاند رات تک جاری رہے گی۔رمضان المبارک کے دوران’’شب وجد ‘‘کے عنوان سے نائیٹ ٹرانسمشن رات دس بجے تا بارہ بجے جاری رہے گی جس میں رمضان کی برکات کے حوالے سے مختلف پروگرام پیش کیے جائیں گے۔سحری و افطاری کی خصوصی نشریات پی ٹی وی اپنے ناظرین کے لیے براہ راست پیش کرے گا۔ رمضان المبارک کے دوران ملک کے نامور علما اور دانشوروں کے لیکچرزنشر ہوں گے جن میں تزکیہ نفس اور روزے کی برکات کے حوالے سے روشنی ڈالی جائے گی۔اس کے علاوہ حمد و نعت، نعتیہ مشاعرہ،قوالی اور دیگر مذہبی پروگرام بھی اس خوبصورت نشریات کا حصہ ہوں گے۔