پی آئی اےسائبرسسٹم میں خرابی،دنیاسےرابطہ منقطع،متعددپروازیں منسوخ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 29 مئی 2017 16:57

پی آئی اےسائبرسسٹم میں خرابی،دنیاسےرابطہ منقطع،متعددپروازیں منسوخ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔28مئی2017ء): قومی ایئرلائن کے سائبرسسٹم میں خرابی پیدا ہوگئی، جس کے نتیجہ میں کراچی ایئرپورٹ کا دنیا بھرسے رابطہ منقطع ہوگیا، متعدد فلائٹس منسوخ کردی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کے سائبرسسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثرہواہے۔

(جاری ہے)

متعدد قومی و بین الاقوامی پراوزیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ اسلام آبادسے کراچی جانیوالی پروازپی کے 367،لاہورسے کراچی 317،تربت سے کراچی پی کے302،ڈھاکا سے کراچی جانیوالی پروازپی کے 267، رحیم یارخان سے کراچی 583، جبکہ دہلی سے کراچی جانیوالی پروازپی کے 273کومنسوخ کردیاگیاہے۔ترجمان پی آئی اے کاکہناہے کہ سائبرسسٹم کی خرابی دورکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔