لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یو نیورسٹی سے ساڑھے تین کروڑ روپے کے انکم ٹیکس وصولی نوٹسز پر عمل درآمد روک دیا، ایف بی آر سے جواب طلب

پیر 29 مئی 2017 16:56

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یو نیورسٹی سے ساڑھے تین کروڑ روپے کے انکم ٹیکس ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یو نیورسٹی لاہور سے ساڑھے تین کروڑ روپے کے انکم ٹیکس وصولی نوٹسز پر عمل درآمد روک کر ایف بی آر سے جواب طلب کر لیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے پنجاب یو نیورسٹی کی درخواست پر سماعت کی جس میں ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس وصولی کے ٹونسز کو چیلنج کیا گیا ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت پنجاب یو نیورسٹی کے وکیل ملک احمد اویس خالد نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب یو نیورسٹی سرکاری تعلیمی ادارہ ہے جس سے انکم ٹیکس کی وصولی غیر قانونی ہی. ایف بی آر نے حقائق کو نظر انداز کرکے ٹیکس وصولی کے نوٹسز بھجوا دیئے ہیں پنجاب یو نیورسٹی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس وصولی کے نوٹسز کالعدم قرار دے۔