ناد را ’’ای بلنگ‘‘ فراڈ کیس، 5 ملزمان کو مجموعی طور پر 25 سال قید 50 لاکھ،60ہزار روپے جرمانہ

پیر 29 مئی 2017 16:56

ناد را ’’ای بلنگ‘‘ فراڈ کیس، 5 ملزمان کو مجموعی طور پر 25 سال قید 50 ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) احتساب عدالت لاہورنے ناد را ’’ای بلنگ‘‘ فراڈ کے الزام میں 5 ملزمان کو مجموعی طور پر 25 سال قید 50 لاکھ،60ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنا دیں۔احتساب عدالت لاہور کے جج وسیم اختر نے اپنے فیصلے میں حافظ مشہود کو 5 سال قید اور 16 لاکھ،77 ہزار روپے جرمانے،سلیم کو 5 سال قید اور 6لاکھ 30ہزارجرمانے کی سزا اور ملزم محمد یونس کو 5 سال قید اور 18 لاکھ 14 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے مبشر حسین کو 5 سال قید ساڑھے 6لاکھ 6 6 ہزار جرمانہ اور نذیر بزمی کو 5 سال قید اور 2 لاکھ 71 ہزار جرمانہ کی سزا سنائی. عدالت نے تمام ملزمان کو 10 سال کیلئے الیکشن لڑنے، عوامی عہدہ سنبھالنے اور کسی قسم کا قرض حاصل کرنے کے لیے بھی نااہل قرار دے دیا ہے۔ ایک کروڑ سے زائد کے فراڈ کیس میں ایک ملزم محمود الحسن بری، ملزم مدثر نذر اشتہاری جبکہ ملزم قمر وفات پاچکا ہے۔ ملزمان پر نادرا کی’’ ای بلنگ‘‘ فرنچائزڈ سے ایک کروڑ سے زائد کے فراڈ کا الزام تھا۔ ملزمان نے گھر بیٹھے کمپیوٹر کے ذریعے بلوں کی ادائیگی سکیم میں خورد برد کی تھی۔

متعلقہ عنوان :